ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی پر7 افراد زیر حراست

ترکی: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی پر7 افراد زیر حراست

Sat, 15 Apr 2017 17:04:07    S.O. News Service

استنبول،15اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترک پولیس نے اتوار کو ہونے والے ریفرینڈم کے موقع پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں دو افراد کا تعلق داعش سے ہے۔ترک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ترکی میں افراتفری مچانے کے شبے میں چار ترک، دو شامی اور ایک تاجک باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ترک باشندوں کے بارے میں شبہ ہے کہ انہوں نے داعش کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پولیس کے مطابق استنبول کے چار اضلاع میں چھاپوں کے دوران گرفتار افراد سے ان کے شناختی کارڈ، موبائل فون اور پاسپورٹس قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ترک شہری اتوار کے روز صدر رجب طیب ایردوآن کو نئے آئینی اختیارات کی منتقلی کے لئے ریفرینڈم میں ووٹنگ کریں گے۔ اس ریفرینڈم کے حامیوں کے مطابق صدر کو ان اختیارات کی منتقلی سے ملک کو داعش اور کرد جنگجوؤں کے خطرات کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس ریفرینڈم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ نئے اختیارات سے ملک آمریت کی طرف چل پڑے گا۔
 


Share: